ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / تیجسوی یادو نے جرائم کے اعداد و شمار کو لے کر سی ایم نتیش کمار کونشانہ بنایا

تیجسوی یادو نے جرائم کے اعداد و شمار کو لے کر سی ایم نتیش کمار کونشانہ بنایا

Wed, 23 Oct 2019 19:19:44    S.O. News Service

بہار،23/اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)  جب سے این سی آر بی کا نیا ڈیٹا آیا ہیں ہر ریاست میں اپوزیشن پارٹیاں حکومت کو اسی بہانے تنقید کر رہی ہیں۔بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو نے بھی اسی کو لے کہا کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمارانتھک پلٹی مارنے کی کوششوں سے ملک بھر میں بہار کو فسادات میں پہلا مقام حاصل ہوا ہے۔قتل عام میں دوسرے، تشدد جرائم میں اور دلتوں کے خلاف جرائم میں بھی بہار دوم نمبر پر ہے۔15 سال سے محکمہ داخلہ انہی کے ذمہ ہے اس لئے اس کے مجرم وہی ہیں۔ اس کے بعد ایک اور ٹویٹ میں تیجسوی یادو نے کہا کہ نتیش کمار اور سشیل مودی کی جھوٹھی اور بدعنوانی کی جوڑی نے اشتہارات کے ذریعہ خود کی تعریف کراکے بہار کو جرائم، قتل، عصمت دری، تشدد اور فسادات کے اندھیرے کنویں میں دھکیل دیا ہے۔جنگل راج الپانے والے بے شرم لوگ جرائم پراین سی آر بی کے اعداد و شمار کیو دیکھ کر اب گونگے بہرے اور اندھے ہو گئے ہیں۔ راشٹریہ جنتا دل کے سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی ایک ٹویٹ ہوا ہے، جس میں لکھا ہے کہ کہاں گھس گئے بہار میں جنگل راج چلانے والے؟ مہابھرشٹ حکومت کے پلٹورام سربراہ کی کالی کارستانیاں اب عوام کے سامنے اعداد و شمار کے طور پر سامنے آ رہی ہیں۔ ننگوں، اب بھی نتیش کو کشاسن (گڈ گورننس) بابو بولیں گے کیا؟ بہار کو عصمت دری، گھوٹالوں، فسادات اور قتل کی دارالحکومت بنا دی ہے۔


Share: